یا اللہ خیر۔۔رات گئے زوردار دھماکہ، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

کوئٹہ (پی این آئی) کوئٹہ میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ جمعرات کی رات کو دھماکے سے لرز گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے مصروف علاقے جناح روڈ پر واقع سائنس کالج کے قریب دھماکہ ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد نشانہ بن گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 14 زخمی افراد طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیے جا چکے۔

close