سکھر/نوشہروفیروز (آئی این پی)نوشہروفیروز میں متوفیہ خواتین کے نام پر احساس کفالت پروگرام سے رقوم نکالنے والے 3 ملزمان گرفتار،ایف آئی اے نے گرفتارملزمان کو عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کی ایک ٹیم نے گذشتہ روز نو شہرو فیروز میں کاروائی کرتے ہوئے فوت ہوجانے والی خواتین کے نام پر احساس کفالت پروگرام سے رقوم نکالنے والے تین ملزمان طفیل راجپوت،ببن اور خلیل کو گرفتار کرلیا اور انہیں سکھر لاکر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا
اور عدالت سے ملزمان سے تفتیش کے لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم کے حوالے کردیا ملزمان پر خواتین کے نام پر موبائل سمیں استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں