چمن (آئی این پی) پاک افغان سرحد پر ایکسپورٹرز کی جانب سے احتجاج، افغانستان جانے والے ایکسپورٹ کے ٹرکوں کور وک لیا، ہمارے مطالبات ماننے تک احتجاج جاری رہے گا۔ ایکسپورٹرز حاجی غوث اللہ اچکزئی کا میڈیا سے بات چیت۔ بدھ کو تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر ایکسپورٹرز کا احتجاج افغانستان جانے والے ایکسپورٹ کے ٹرکوں کو جانے سے روک لیا اس موقع پر سینکڑوں ٹرک رک گئے
ایکسپورٹرز حاجی غوث اللہ اچکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ٹرکوں کو چند فرلانگ کے فاصلے میں مختلف بہانوں سے روک دیاجاتاہے جس میں لیبروں کے ذریعے مال اتاراجاتاہے جس کی وجہ سے ہمارا مال خراب ہوجاتاہے جبکہ وقت کا بھی ضیاع ہوتا ہے اورہم پر اضافی خرچہ لیبر مزدوری کی صورت میں بھی آتاہے جس سے ہم ایکسپورٹرز شدید پریشانی سے دوچارہے کیونکہ اس طرح کے عمل سے صرف اورصرف تجارتی سرگرمیاں متاثرہورہی ہے بار بار حکام بالا کی توجہ اس طرف مبذول کرائی گئی ہے مگر کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے ہیں جوکہ شدید مذمت کے قابل ہے آج ہم ایکسپورٹرز نے اپنے ٹرکوں کو روک دیاہے جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے اسوقت تک احتجاج جاری رہے گا کیونکہ اس طرح کے عملیات صرف اور صرف تجارت کیلئے نقصان دہ ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اگرہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم احتجاج کو مزید وسعت دینگے اور احتجاج اسوقت تک جاری رہے گا
جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے رات گئے تک متعلقہ حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کا موقف سامنے نہیں آسکااور احتجاج جاری رہا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں