تحریک انصاف حکومت کو منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل بڑی حمایت مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت کو منی بجٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل بڑی حمایت مل گئی، اتحادی جماعت مسلم لیگ نے حمایت کافیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق منی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر مسلم لیگ ق نےحکومت کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے،ق لیگ منی بجٹ کو سپورٹ کرے گی۔حکومت کے ساتھ اتحادیوں کے رابطوں میں ق لیگ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی کی حیثیت سے منی بجٹ کو سپورٹ کریں گے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو پیش کیا جائے گا، منی بجٹ میں عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کی شرائط کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی، پٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کو بڑھایا جاسکتاہےجبکہ دیگر ٹیکسز میں بھی اضافہ متوقع ہے۔دوسری طرف اپوزیشن نے منی بجٹ پیش کیے جانے پر حکومت کا بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان آج آئی ایم ایف کی لوکل برانچ بن چکا ہے، ہم اس وقت ایک فنانشل کالونی بن چکے ہیں،منی بجٹ کی ہم مخالفت کریں گے مخدا کیلیے اپنے ملک کی معاشی خودمختاری سرنڈر نہ کریں.امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ استعماری طاقتیں اور مالیاتی ادارے پاکستانی حکومتوں کو اپنی ڈکٹیشن پر چلاتے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط قوم کے لیے سخت آزمائش کا سودا ثابت ہوئیں، 22 کروڑ لوگوں کو زنجیریں اور ہتھکڑیاں پہنائی جا چکیں، اب منی بجٹ کے ذریعے عوام کی گردن میں غلامی کا طوق ڈالا جا رہا ہے۔

close