سیالکوٹ، 18 سالہ، 20 سالہ، 22 سالہ لڑکیوں سمیت 27 سالہ شادی شدہ خاتون بھی اغواء کر لی گئی

سیالکوٹ (آئی این پی)مختلف واقعات میں تین جواں سال لڑکیوں اور ایک شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ مشن ہسپتال سے لطیف کی 20سالہ جواں سال عزیزہ ہما کو ملزم یاسین اور اسکا نامعلوم ساتھی، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں اعجاز احمد کی22سالہ ہمشیرہ کو ملزمان زاکر سمیت پانچ افراد، تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور سے عمران کی27سالہ بیوی پروین کو صفیان، منظور وغیرہ اور تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ میں ملزمان حسنین سمیت تین افراد18سالہ ماریہ کو اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close