بندہ ہینڈسم ہو تو ووٹ ملتا ہے اسی لیے بڑا پیسہ لگایا گیا، لیکن سیاست میں آنے کیلئے دماغ کی بھی ضرورت ہوتی ہے، شہباز گل کی چوٹیں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ بندہ ہینڈسم ہو تو ووٹ ملتا ہے، اسی لیے بڑا پیسہ لگایا گیا، شہباز گل نے جنید صفدر کا نام لئے بغیر کہا کہ سب سے ہینڈ سم بچہ ڈھونڈا گیا، پندرہ دن لاہور اور میڈیا کو یرغمال رکھا، ہندوستانی گانے گائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کیلئے صرف شخصی جاذبیت ہی نہیں بلکہ دماغ کی بھی ضرورت ہوتی ہے،کسی زیرو کو ہاتھ پکڑ کر لیڈر نہیں بناسکتے، بھلے آپ اس کو ہاتھ پکڑ کر عدالت لائیں یا پندرہ دن شادیوں میں لانچ کریں۔خیال رہے کہ جمعرات کو کیپٹن (ر) صفدر نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنید تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں