ایل پی جی کے سلنڈروں کے حفاظتی انتظامات، ڈپٹی کمشنر گلگت کاایل پی جی کے دانوں کا جائزہ

گلگت (آئی این پی) ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے ایل پی جی کے دوکانوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے گلگت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت،،تحصیلدار گلگت،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل گلگت،چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن گلگت دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت شہر میں گیس سلنڈروں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا نوٹس لیتے ہوئے گیس سلنڈروں کے دوکانوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران گیس سلنڈروں کے دوکانوں میں آگ بجھانے والے آلات موجود نہیں اور چند دوکانوں میں آگ بجھانے والے آلات کی استعمال کی معیاد ختم ہوئی تھی اور اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ اور اے سی آفس کے این او سیکے بغیر گیس کے دوکانوں پر گیس کی خرید و فروخت پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر علاقہ مجسٹر یٹ کا ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام دوکانوں کو سیل کریں

جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گلگت شہر میں دس کے قریب گیس کی دوکانوں کو سیل کیا۔ اور ساتھ ساتھ قانون کی عملدرآمد نہ کرنے والے متعدد دوکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close