خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات،6 اضلاع میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق،7زخمی، متعدد کارکن گرفتار، کئی حلقوں میں ووٹوں روک دی گئی

پشاور (آئی این پی)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، کرک ، ڈیرہ،لکی مروت، چارسدہ،صوابی اور ضلع خیبر میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،7زخمی اور متعدد گرفتار، فائرنگ واقعات سے کئی حلقوں میں ووٹوں روک دی گئی۔ اتوار کو خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کے دوران فائرنگ ہوئی ہیں۔ اتوار کو کرک کے تحصیل تحت نصرتی کے گاؤ ں حدہ بانڈہ کے فقیر خیل میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کرک فائرنگ کا واقعہ کرک سے پی ٹی ئی کے ایم این اے شاہد خٹک کے گھر قریب ہوا ہے، لکی مروت کے پولنگ اسٹیشن سمندر میں ووٹنگ کے دوران فائرنگ سے اایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے،یہ وقوعہ پولنگ کے اندر رونما ہوا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ چارسدہ کے علاقے طارق آباد میں اے این پی اور کیو ڈبلیو پی کے کارکنوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے اے این پی کے ایک کارکن زخمی ہو گئے جبکہ اس واقعے کے بعد پولنگ دوبارہ شروع کردی گئی،پولیس نے قومی وطن پارٹی کے تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی)کے گرہ حیات میں پولنگ اسٹیشن میں 2 گروپوں میں تصادم ہوا،دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے،گرہ حیات مزید پولیس نفری روانہ کردی گئی ہے، صوابی کالو خان میں سیاسی پارٹیوں کے کارکنان میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ضلع خیبر کی سب تحصیل ملاگوری میاں مورچہ میں پولنگ اسٹیشن میں پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی ہے جس کے باعث پولنگ کا عمل رک دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close