پشاور(آئی این پی) گورنمنٹ اسکول کا پولنگ اسٹیشن بجلی سے محروم، موبائل ٹارچ کی روشنی ووٹوں کی گنتی۔اتوار کو پشاور کے گورنمنٹ اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں انتخابی عملہ موبائل ٹارچ کی روشنی میں انتخابی عمل چلانے میں مصروف عمل ہے۔
پریزائیڈنگ افسر نے بتایا کہ صرف پولنگ اسٹیشن میں موجود لوگوں کو ہی 5 بجے کے بعد ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی،ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کردی جائے گی،گورنمنٹ پرائمری اسکول تیرائی پایاں پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کی تعداد 1 ہزار 553 ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں