شیرشاہ دھماکے کے مقام پر کوئی گیس لائن نہیں، سوئی سدرن نے دہماکےکی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے شیر شاہ دھماکے پر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کہا کہ کہنا ہے کہ دھماکے کے قریب کوئی گیس پائپ لائن نہیں،جائے وقوعہ پرگیس کے آثار نہیں، علاقے کی گیس سپلائی نارمل ہے لہٰذا دھماکے کوسوئی سدرن پائپ لائن سےنہیں جوڑاجاسکتا۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی،

حادثے میں تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کے والد سمیت 16افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا شیر شاہ پراچہ چوک میں گیس پائپ لائن میں ہوا جس سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close