بلدیاتی انتخابات،نجی و سرکاری تعلیمی ادارےآج بند رہیں گے

پشاور(آ ئی این پی)19 دسمبر 2021 کو صوبائی الیکشن کمیشن کی طرف سے مقامی حکومت کے انتخاب کیلئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے ضلع بنوں کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بروز ہفتہ، 18 دسمبر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر خان نیازی کی ہدایت کے مطابق ہفتے کے روز ضلع بنوں کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز و کالجز بند رہیں گے۔

اس ضمن میں سکولزو کالجز بند رکھنے کا فیصلہ انتخابی عمل کی بروقت تکمیل کیلئے کیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان آج ڈپٹی کمشنر بنوں آفس سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیاہے۔ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع کوہاٹ میں تمام سکول اور کالجز (سرکاری اور نجی)18دسمبر 2021ء، بروز ہفتہ مکمل بند رہیں گے۔ یہ حکمنامہ 19دسمبر 2021ء کو ہونے والے لوکل گورنمنٹ الیکشنز کے پیش نظر بہتر عوامی مفاد میں جاری کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close