پنشنرز بھی اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

سکھر(آئی این پی)سیپکو ملازمین کے بعد سیپکو پینشنرز بھی اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئے،مطالبات کے حق میں پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی،فلک شگاف نعریبازی،بالا حکام سے نوٹس لیکر مطالبات منظور کرنے کا پرزور مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سیپکو پینشنرز ویلفئیر ایسوسی ایشن سندھ سکھر ریجن کے زیر اہتمام سیپکو پینشنرز کی کثیرتعداد نے اپنے حقوق کیلئے محمد بن قاسم پارک تا سکھر پریس کلب تک زیر قیادت سرپرست اعلی اعجاز بلوچ،بابو نذیر چنہ،حق نواز سومرو،گلزار شیخ،لالہ اعظم،عاشق کورائی،ضیاء بھٹی،غلام نبی سومرو،عبدالحکیم منگی،حلیم آخوند و دیگر کے ریلی نکالی اور مطالبات کے حق میں فلک شگاف نعریبازی کرتے ہوئے دھرنا دیا

اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا اپنے خطات میں کہنا تھا کہ ہم سیپکو پینشنرز نے اپنی ساری زندگی سیپکو کی تعمیر و ترقی میں وقف کردی لیکن افسوس سیپکو کی جانب سے ہمیں ریٹائرمنٹ کے بعد متعلقہ محکمے کی جانب سے کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں ہم سیپکو پینشنرز زیادہ کچھ نہیں صرف اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں جو ہمارا بنیادی حق ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ریٹائرڈ پینشنرز ملازمین کو گروپ انشورنس سمیت مہنگائی کے مطابق میڈیکل الاؤنس،سن کوٹہ پر عملدر کرانا،فری سپلائی یونٹ اور ویلفئیر فنڈ دیا جائے اور جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیگے ہمارا پر امن احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا سیپکو پینشنرز ویلفئیر ایسوسی ایشن سندھ سکھر ریجن کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی،سیکریٹری پانی و بجلی،سیپکو چیف و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر مطالبات منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close