ریسکیو 1122 کی اقابل تقلیدمثال ، دوران حادثہ جاں بحق تاجر سے ملنے والے 80 لاکھ روپے نقد،38 لاکھ روپے کے چیک لواحقین حوالے کردیئے

کالاشاہ کاکو(آئی این پی)ریسکیو 1122 نے ایمانداری اور پیشہ وارانہ مہارت کی ایک اور بڑی مثال قائم کر دی،دوران حادثہ جاں بحق ہونیوالے تاجر سے ملنے والے 80 لاکھ روپے نقد اور تقریبا 38 لاکھ روپے کے چیک لواحقین کو مکمل گنوا کر لٹا دیے۔تفصیلات کے مطابق کامونکی کے ایک نجی مل کے دو تاجر رات فیصل آباد سے ریکوری کر کے اپنی گاڑی میں کامونکی واپس آ رہے تھے کہ بیگ پور روڈ سادھوکی پر واقعہ اپر چناب نہرمیں شدید دھند کے باعث گاڑی نہر میں جا گری دونوں تاجروں میں سے ایک تاجر اپنی مدد آپ کے تحت جان بچا کر نکل آ یا جبکہ دوسرا تاجر اور تمام رقم نہر میں ڈوب گئی،

ریسکیو کنٹرول مریدکے کو کال موصول ہوتے ہی مریدکے ریسکیو غوط خور ٹیم نے تحصیل ریسکیو آفیسر میڈم صباحت خورشید کی زیر کمانڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز رات ڈیڑھ بجے شروع کیا کچھ ہی دیر میں ریسکیو مریدکے کی ٹیم نے گاڑی اور تمام رقم جو کہ ایک پلاسٹک توڑے میں رکھی گئی تھی کو ریکور کر لیا جبکہ تاجر کی تلاش رات بھر جاری رکھتے ہوئے دن گیارہ بجے تک ڈیڈ باڈی کی صورت میں ریکور کر کے ریسکیو آپریشن مکمل کیا جاں بحق ہونے والے تاجر کی شناخت سلیمان ولد بہادر شاہ کے نام سے ہوئی جس کی عمر صرف 21 سال تھی اور وہ کوئٹہ کا رہائشی تھا اس تمام کامیاب اور ایمانداری سے مکمل آپریشن پر ریسکیو آ فیسر مس صباحت خورشید نے ریسکیو ٹیم کے نوجوانوں کو شاباش دی اور اسی جا فشانی سے قوم پاکستان کی خدمت کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔۔۔۔

close