قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ اور ایس ایس سی پارٹ ون،ٹو کے ضمنی امتحانات کے شیڈول کا ا علان کردیا

گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے انٹرمیڈیٹ اور ایس ایس سی پارٹ ون،ٹو کے ضمنی امتحانات کے شیڈول کاا علان کردیا۔ پیر کو ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق شعبہ امتحانات کے کنٹرولر واجد حسین نے کہاہے کہ انٹرمیڈیٹ اور ایس ایس سی پارٹ ون، ٹو کے ضمنی امتحانات11جنوری 2022سے 4فروری 2022تک جاری رہینگے۔

شیڈول کے تحت انٹرمیڈیٹ کا پہلاپرچہ فزکس پارٹ ون،اسلامک سٹیڈیز پارٹ ٹواور ایس ایس سی میں انگلش پارٹ ون کا ہوگا جبکہ انٹرمیڈیٹ کا آخری پرچہ ایجوکیشن پارٹ ٹو اور ایس ایس سی میں اسلامیات پارٹ ٹو کا ہوگا۔لہذانٹر میڈیٹ اور ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹوکے طلباء مقررہ تاریخ کو اپنے اپنے امتحانی سنٹر میں حاضری کو یقینی بنائے۔ یا درہے کہ انٹر میڈیٹ کے پریکٹیکل 2فروری جبکہ ایس ایس سی کے پریکٹیکل 6فروری 2022سے شروع ہونگے۔

مزید معلومات کے لیےقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کےشعبہ امتحانات سے دفتری اوقات میں رابط کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close