اسلام آباد(آئی این پی)آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں سے ملاقات کی۔انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے افسران و جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کیا اور کہا کہ جس جس کانسٹیبل، اے ایس آئی، ایس پی کو دوران ڈیوٹی فائر لگا ہے اسے محکمہ سرکاری طور پر غازی ڈکلیئر کرے گا، انہیں غازی کا سٹیٹس دیا جائے گا اور انکے نام کے ساتھ غازی لکھا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کی خاطر گولی کھا لینا بہادری کا کام ہے جو ہر کوئی نہیں کر سکتا،دوران ڈیوٹی میڈیکل بورڈ کے ذریعے ریٹائر ہونے والے پولیس ملازمین کے بچوں کو اہلیت کے مطابق محکمہ میں بھرتی کیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہا کہ ویلفئیر آپ کا بنیادی حق ہے جب تک ویلفئیر فنڈ میں ایک بھی روپیہ ہے وہ آپ پر خرچ ہو گا، پولیس ملازمین کی ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملاقات میں طویل عرصے سے متعدد بیماریوں میں مبتلا پولیس ملازمین بھی شریک ہوئے۔
آئی جی اسلام آباد نے موقع پر پولیس اہلکاروں کی مالی معاونت بھی کی۔پولیس ملازمین کی ہائی ٹی کا بھی انتظام کیا گیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں