یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کے بعد زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم لاء کا سٹوڈنٹ اور یونیورسٹی آف لندن رائیونڈ میں زیر تعلیم ہے

لاہور(آئی این پی) پولیس نے نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اغوا کے بعد زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو انویسٹی گیشن پولیس نواب ٹان اور جینڈر سیل صدر ڈویژن نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ گرفتار ملزم طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد ایکسپو سینٹر کے پاس مکان میں لے گیا، اور طالبہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا، ملزم لا کا سٹوڈنٹ ہے اور یونیورسٹی آف لندن رائیونڈ میں زیر تعلیم ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ مقدمہ کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے نواب ٹان کی نجی یونیورسٹی میں بی ایس انگلش کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ اسے عون نامی ملزم نے پستول تان کر اغوا کیا اور زبردستی ایکسپو سینٹر کے پاس ایک گھر میں لے گیا، جہاں ملزم نے زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close