امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے انٹر بورڈ نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی(آئی این پی)انٹر بورڈ نے امتحانات میں ڈی اور ای گریڈ حاصل کرنے والے طالبعلموں کو اسپیشل امتحان میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کا اعلان کردیا، تاکہ یہ امیدوار جامعات میں داخلوں کیلئے اہل ہوسکیں۔تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ نے انٹر پری انجینئرنگ کے امتحانات میں پینتالیس فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اسپیشل امتحان میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا تاکہ یہ امیدوار جامعات میں داخلوں کیلئے اہل ہوسکیں کیونکہ پینتالیس فیصد کم نمبر حاصل کرنے والے طالبعلموں کو جامعات میں داخلہ فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ جلد خصوصی امتحانات کا اعلان کیا جائے گا، خصوصی امتحانات میں شرکت کرکے ڈی اور ای گریڈ والے طالبعلم نمبروں کو بہتر کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ طالبعلم اپنی پرسنٹیج بہتر بنا کر طالبعلم آئندہ سال جامعات میں داخلے کیلئے خود کو اہل ثابت کرسکتے ہیں۔انٹر بورڈ آفس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق گذشتہ تعلیمی سال میں فزکس، کیمسٹری، ریاضی اور بائیولوجی اختیاری مضامین کے امتحانات لئے گئے تھے اور امتحانات میں شرکت کرنے والے ہر طالبعلموں کو پاس کرنا لازمی تھا۔ڈی اور ای گریڈ میں کامیاب ہونے والے طلبہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی ہدایت پرپاس کئے گئے جبکہ 45 فیصد تک نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم جامعات میں داخلے کے اہل نہیں ہوتے۔

انٹر پری انجینئرنگ میں کامیابی کا تناسب95.55فیصد تھا، ڈی گریڈ میں 6 ہزار 605 امیدوار کامیاب اور ای گریڈ میں 3 ہزار 450امیدوار کا میاب ہوئے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close