ساہیوال‘ڈویژن میں کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی گئیں

ساہیوال(آئی این پی) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ھے کہ ڈویژن میں کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور اب تک ڈویژن بھر میں 1778انسپکشنز کے گئیں ہیں جن میں سے 542ضلع ساہیوال، 658اوکاڑہ اور 578پاک پتن میں کی گئیں۔ انہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں 18ایف آئی آرز درج کر کے 2افراد کو گرفتار کیا گیا اور 19لاکھ86ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ضلع اوکاڑہ میں 22ایف آئی آرز درج ہوئیں اور 9افراد کو گرفتار کیا گیا اور 7لاکھ38ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی طرح پاک پتن میں 17ایف آئی آردرج ہوئیں اور 5افراد کو گرفتار کیا گیا 5لاکھ2ہزار500سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ساہیوال میں 22، اوکاڑہ میں 17اور پاک پتن میں بھی 17جگہوں کو سیل کیا گیاھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع ساہیوال میں ذخیرہ اندوزوں سے 11252بوریاں ڈی اے پی کی برآمد کی گئیں جو نوٹیفائیڈ ریٹ پر سیل کر دی گئیں اور اسی طرح یوریا کی 11855بوریاں برآمد کی گئیں جن میں سے 10169سیل کر دی گئیں۔ ضلع اوکاڑہ سے 14505بوریاں ڈی اے پی اور 31135بوریاں یوریا کی برآمد کی گئیں جن میں سے 9640بوریاں ڈی اے پی اور 26409بوریاں یوریا کی سیل کر دی گئیں۔پاک پتن سے 10723بوریاں ڈی اے پی اور 18802بوریاں یوریا کی برآمد کی گئیں جن میں سے 10723بوریاں ڈی اے پی اور 18802بوریاں یوریا کی نوٹیفائیڈ ریٹ پر سیل کر دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں