جیکب آباد‘ 8 غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی‘سماجی تنظیم ہری کرشنا ویلفیئر کی جانب سے فی جوڑاسوا دو لاکھ کا جہیز دیا گیا

جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آباد میں ہری کرشنا ویلفیئر کی جانب سے 8 غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی، سوا دو لاکھ کا جہیز دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ہندو برادری کی سماجی تنظیم ہری کرشنا ویلفیئر کی جانب سے پنچائتی ہال میں 8غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی، اجتماعی شادی کی دعوت میں 500سے زائد شہریوں نے شرکت کی، اس موقع پر فی جوڑے کو سوا دو لاکھ کا جہیز دیا گیا، تقریب کے مہمان خاص سماجی رہنما حاجی شیر محمد مغیری تھے،

اس موقع پر ہری کرشنا ویلفیئر کے امیت کمار چابڑیا اور ونود کمار نے کہا کہ ہماری تنظیم اس سے قبل بھی 39اجتماعی شادیاں کرچکی ہے اور آج 8مزید جوڑوں کو شادی کرائی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ فی جوڑے کو سوا دو لاکھ روپے کا جہیز دیا گیا ہے تقریب میں 500سے زائد لوگوں نے شرکت کی،انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جہیز ایک ناسور بن چکا ہے جس کو ہم ختم تو نہیں کرسکتے لیکن اس کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے،

انہوں نے کہا کہ جہیز کی وجہ سے کئی جوان بیٹیاں گھروں میں بیٹھی ہیں اس لیے ہماری کوشش ہے کہ ان غریب لڑکیوں کی مدد کی جائے اور ہم اپنی مدد آپ کے تحت ان کی مدد کررہے ہیں اور ان کی شادیاں کرارہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں