اسلام آباد(آئی این پی) تھانہ سہالہ پولیس کی بڑی کاروائی، اپنے ہی تاجر مالک کو گن پوائنٹ پر ہاتھ پاں باندھ کر لوٹنے والے ڈرائیور کو ساتھی ملزم سمیت گرفتار کر کے لوٹی گئی نقدی دو کروڑ پچیس لاکھ روپے برآمد، ڈرائیور نے پلاننگ کر کے اپنے ہی مالک کو لوٹا،تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مدعی مقدمہ نے اسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو بے حد سراہا, پولیس ٹیم کو قلیل وقت میں ملزمان کی گرفتاری اور لوٹی گئی رقم برآمد کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات دینے کا اعلان، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر تفصیلا ت کے مطابق مسمی محمد عمران ولد عبدالغفو ر سکنہ مکان نمبر 96سفا ری ولاز 3بحریہ ٹا ن فیر 2اسلام آ باد نے درخو است دی کہ راجہ بازار میں حمزہ پرائز با نڈ کے نام سے کا ر و با ر کر رہا ہے
مورخہ15.11.21کو حسب معمول رات 9بجے کیش مبلغ دو کر وڑ روپے پچاس لاکھ روپے تھیلو میں ڈال کراپنی جیپ نمبر YE.154پر ڈرائیو ر ارسلان رزاق ولد عبد الرزاق کے ساتھ گھر کے لیے روانہ ہوئے جب بحر یہ ٹا ن فیز 4گیٹ پر پہنچے تو ڈرائیور نے گا ڑ ی روک دی، گا ڑ ی رکتے ہو ئے ہی ایک نا معلو م شخص گاڑی میں داخل ہو گیا، اور 30 بور پسٹل سر پر رکھ لیا اور مجھے خاموش رہنے کا کہا اس کے بعد ڈرائیور جو کہ ملزم کا ساتھ ملا ہو ا تھا گا ڑ ی پمپ چکیا ں کے قریب لے گئے کپڑے سے اس کے ہاتھ پاں باندھ کر گا ڑ ی سے کیش موبائل فون لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے فوری مدعی کی درخو است پر مقدمہ نمبر559مورخہ15.11.2021بجرم 392ت پ تھانہ سہالہ درج رجسٹر کرکے تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی گئی، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس ایس پی
آپریشنز سید علی اکبر کی زیر نگرانی ایس پی رورل زون محمد عثمان ٹیپو کی سربراہی میں ڈی ایس پی عابد حسین،ایس ایچ اور سہالہ انسپکٹر تصدق حسین،سب انسپکٹر زاہد حسین اور دیگر پولیس کے جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے جد ید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے دن رات محنت کرکے وقوعہ میں ملوث دو ملزمان ڈرائیو ارسلان اور مرتضی حسین کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، اور مدعی مقدمہ سے چھینی گئی نقدی دو کروڑ پچیس لاکھ روپے برآمد کرلی ہے، برآمد شدہ مدعی مقدمہ کے حوالے کر دی جس نے اسلام آباد پولیس کے کی کاوشوں کی بے حد تعریف کی، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی پر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن سے انعامات کی سفارش کی جائے گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں