کراچی(آئی این پی)سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قلت کے پیش نظر جنرل انڈسٹریز کے تمام نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی فوری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے تمام نان ایکسپورٹ جنرل انڈسٹریز کے نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی فوری بند کردی گئی ہے، گیس سپلائی معاہدے کے تحت گیس کی فراہمی بند کی جاسکتی ہے،کمپنی کے مطابق دسمبر سے فروری تک گیس سپلائی کے مسائل ہوتے ہیں،
نان ایکسپورٹ نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی اگلے احکامات تک بند رہے گی،سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق برآمدات کرنے والی صنعتوں کے بجلی گھروں اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس سپلائی بحال رہے گی، سوئی سدرن گیس کو لائن پیک میں شدید کمی کا سامنا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں