بلدیاتی انتخابات، جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان انتخابی اتحاد کا باقاعدہ اعلان

بونیر(آئی این پی) بلدیاتی انتخابات کیلئے ویلیج کونسل بامپوخہ میں جمعیت علماء اسلام اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان انتخابی اتحاد کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔جس کے مطابق جے یو آئی کے اکبر حیات جنرل کونسلر مسلم لیگ ن کے گوہر رحمن کسان کونسلر، جے یو اائی کے افتحار احمد یوتھ کونسلر جبکہ خاتون امیدوار بھی جے یو آئی کے امیدواران ہونگے،اس سلسلے میں باباسیرئی میں پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا

جس میں جے یو آئی کے تحصیل امیر مولانا علی رحمن بونیری،پاکستان مسلم لیگ ن یوسی اباخیل کے صدر ولی رحمن،افضل خان،مولانا جہانزیب،نورحیات اور دونوں سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی،پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی رحمن بونیری،ولی رحمن،اکبر حیات ودیگر نے اتحاد کے حوالے سے کہا کہ یہ اتحاد دونوں سیاسی جماعتوں کیلئے ایک اہم اتحاد ہے جس کے ذریعے ہم آگے بڑھیں گے اور اوپر چھڑیں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارا تحاد پی ڈی ایم کے درخت کا ایک شاخ ہے اور ہم اس کو کامیاب بنا کر رہیں گے،اس موقع پر مقررین نے موجودہ تبدیلی سرکار کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی کو جتوانے کیلئے دھاندلی کا بندوبست کردیا ہے،اور ایسی مشینری متعارف کروانے کے درپے ہیں جس سے صرف پاکستان تحریک انصاف کو فائیدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت الیکشن کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنا بند کردیں کیونکہ یہ قانون کے خلاف ورزی ہے،اور ضلعی انتظامیہ اس خلاف ورزی پر بھر پور ایکشن لیں بصورت دیگر ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے۔جے یو آئی کے طرف سے کسان کونسلر کے فضل وہاب نے کہا کہ اتحاد کی صورت میں پارٹی کے عظیم تر مفاد کیلئے اپنا سیٹ مسلم لیگ ن کے حوالے کیا۔اور پارٹی قائدین کا ہر حکم مجھے بسر قبول ہے۔پہلے بھی پارٹی کا مشکور تھا اور ائیندہ بھی رہونگا،دونوں سیاسی قیادتوں نے سب سے پہلے اتحادیوں کو ووٹ ڈالنے کا عزم کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close