آج آل پاکستان پیڑول پمپ ایسو سی ایشن کی کال پر پیڑول پمپ بند رہیں گے

فیصل آباد (آئی این پی)آج بروز جمعرات فیصل آباد میں بھی پیڑول پمپ بند رہیں گے تفصیل کے مطا بق آل پاکستان پیڑول پمپ ایسو سی ایشن کی کال پر ضلع بھر کے پیڑول پمپ اپنے مطالبات کی منظوری تک صبح7بجے سے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے کسی بھی پیڑول پمپ پر کسی قسم کی فیولنگ نہیں ہو گی ایسوسی ایشن کے اس اعلان کے بعد دشہر بھر پیڑول پمپس پر رش ہو گیا

متعدد پیڑول پمپس پر پیڑولیم مصنوعات ختم ہو گئیں بیشتر نے سیل مکمل طور پر بند کر دی جس کی وجہ سے فیملی کے سا تھ سفر کر نے والوں کو شدیدپریشانی اور مشکلات کا سامنا غیر قانونی ڈبہ پیڑول پمپ مہنگے داموں پیڑول فرو خت کر نے لگے ضلعی انتظا میہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close