بی اے پی کو نئے سرے سے فعال و منظم کرنے کا اعلان ، گذشتہ تین سال میں پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا

تفتان (آئی این پی) بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے ڈویژنل آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی اے پی کو نئے سرے سے فعال و منظم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا گزشتہ تین سالوں سے پارٹی کے اکثر ضلعی رہنماں اور ورکرز کو نظر کیا جارہا تھا مسلسل نشان دہی کرنے کے بعد بھی اس اہم مسئلے پر کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا تھا اب انشا اللہ پارٹی رہنماں اور ورکرز کے مایوسی کے دن ختم ہونے جارہے ہیں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور قائم مقام صدر میر ظہور بلیدی کی قیادت میں ورکرز کے تمام گلگ شکوے جو گزشتہ تین سالوں سے تھے انہیں ختم کیا جائیگا

اور پارٹی کو از سر نو فعال کیا جائیگا پارٹی کے سینئرز رہنماں، عہدیداروں اور ورکرز کو یکساں طور پر دیکھا جائیگا اور انکے گلے شکوے دور کرنے کیلئے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، قائم مقام صدر میر ظہور بلیدی اور پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنماوں کی قیادت میں بلوچستان ہر ضلع اور تحصیل میں پارٹی کو فعال و منظم کیا جائیگا۔ ڈویژنل آرگنائزر بی اے پی میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا رخشان ڈویژن کے چاروں اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز کی کارکردگی قابل ستائش کہ انہوں نے پارٹی کو ہر یونین کونسل تک فعال بنا رکھا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close