کینسر کے مرض میں مبتلا تین کمسن بہنوں کا علاج حکومتی خرچ پر کروانے کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اعلان

کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے پشین کے رہائشی دوست محمد نے کینسر کی مریضہ اپنی تین بیٹیوں کے ہمراہ ملاقات کی اور ان سے بچیوں کے علاج کے لیئے معاونت کی درخواست کی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ وہ ایک غریب محنت کش ہیں اور ان کی تینوں کمسن بچیاں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں اور وہ ان کا علاج کرانے کی سکت نہیں رکھتے۔

وزیراعلیٰ نے دوست محمد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بچیوں کا علاج صوبائی حکومت کے اخراجات پر کروانے کا اعلان کیا، انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کو بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ سے بچیوں کا علاج کرانے کے انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بچیوں کے والد کی فوری مالی امداد بھی کی بچیوں کے والد نے علاج ومعالجہ کے لیئے معاونت کی فراہمی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا پارلیمانی سیکرٹری ماہ جبین شیران اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر ترین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close