فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش کی تیاریاں مکمل لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ مصنوعی بارش پر 10 کروڑ رو پے لاگت آئے گی پنجا ب یو نیورسٹی کے پروفیسر نے تیاریاں مکمل کر لی تفصیل کے مطا بق صوبا ئی دارالحکومت میں دھند اور سموگ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مصنوعی بارش کا منصوبہ تیار کرلیا گیا اس حوالے سے پنجاب یونی ورسٹی کے پروفیسر منور صابر نے مصنوعی #بارش برسانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں مصنوعی بارشاس منصو بے پر 10 کروڑ روپے کا خرچ ہو نگے
تجرباتی طور پر شہر میں طیارے یا غباروں کے ذریعے بارش برسائی جائے گی، ڈرائی آئس میں نمک اور پانی ڈال کر مصنوعی بادل بنانے اور انہیں برسانے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کام کررہے ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش ایک مہنگا پراجیکٹ ہے اوریہ کام ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پورا سال بارش نہیں ہوتیاس منصو بے سے لاہور کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کواسموگ جیسی آفت سے بچایا جاسکتا ہے
مصنوعی بارش کو (کلاڈ سیڈنگ) یا بادل بیجنا کہا جاتا ہے مصنوعی بارش گرم موسم کی شدت کم کرنے خشک سالی ختم کرنے اور اس کے علاوہ فضائی آلودگی، گرد و غبار کم کرنے کے لیے بھی مصنوعی بارش کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہیمصنوعی بارش کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے 2 سے 4 ہزار فٹ کی بلندی سے بادلوں کے اوپر سوڈیم کلورائیڈ، سلور آئیوڈائیڈ اور دیگر کیمیکل چھڑکے جاتے ہیں جو بادلوں میں برفیلے کرسٹلز بناتے ہیں اور بادلوں کو بھاری کردیتے ہیں، جس کے بعد بارش ہونے لگتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں