گلگت بلتستان سکاوٹس 115ونگ کے زیر اہتمام پولو کپ ٹورنامنٹ ہڈور کلب نے جیت لیا

چلاس (آئی این پی)گلگت بلتستان سکاوٹس 115ونگ کے زیر اہتمام چلاس میجر براون پولو گرونڈ میں کھیلا جانے والا جشن آزادی کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل پولو کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہڈور کلب نے داریل کو ایک کے مقابلے میں 14 گول سے شکست دے دیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل جواد احمد ڈویژنل کمشنر دیامر استور دلدار احمد ملک ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد ڈی جی جی بی سکاٹس ضیا لراحمن، ممبر جی بی اسمبلی انجینئر محمد انور، ونگ کمانڈر جی بی سکاٹس پختون ولی، ایس ایس پی دیامر محمد آیاز، کی شرکت فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے ونر اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافی تقسیم کیا۔اس فائنل میچ کے اختتامی تقریب,دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین پولو امڈ آئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close