ریلوے ملازمین کی بیوگان کو واجبات کی ادائیگی، تنخواہ، پنشن میں اضافہ،22نومبر کو ریلوے ہیڈکوارٹرزپر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا

کراچی(آئی این پی)ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چئیرمین منظور احمد رضی اور مرکزی جنرل سیکریٹری محمدنسیم راؤنے اعلان کیا ہے کہ ریلوے یونینز اور ایسوسی ایشن کے گرینڈالائنسز کے تحت 22نومبر12بجے ہیڈکوارٹرزپر بھرپور احتجاجی مظاہرہ ریلوے گاڑیوں کی نجکاری ٹکٹ بیچنے کاٹھیکہ،ٹھیکیداروں کو دینے بڑھتی ہوئی مہنگائی،ریلوے ملازمین اور بیوہ کے واجبات ادا نہ کرنے،ملازمین کے بچوں کو بھرتی نہ کرنے،تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کرانے کیلئے ملک بھر سے رہنما اورملازمین شرکت کریں گے،

منظوررضی،راؤ نسیم،امجدخان کی قیادت میں وفد 20 نومبر کو کراچی اور سکھر سے روانہ ہوں گے،منظور رضی حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مطالبہ اور اپیل کی ہے کہ قومی اداروں کی نجکاری کے حوالے احتجاج کریں اور حکمرانوں پر دباؤڈالیں کہ لاکھوں محنت کش عوام اور ان کے خاندان بے روزگاری کی وجہ سے سے خود کشوں پرمجبورکیا جارہاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں