گلگت بلتستان حکومت کی شاہ خرچیاِں،عوامی ایکشن کمیٹی 5دسمبر کو گلگت میں دھرنا دے گی

گلگت (پی این آئی) گلگت عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مرکزی رہنماؤں اور ایگزیکٹیو باڈی کے اجلاس میں حکومت کی شاہ خرچیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میںعوام کے پیسوں سے مہنگی گاڑیوں کی خریداری ، کارکنوں کو نوازنے کیلئے کوآرڈنیٹرز کا ہجوم بھرتی کرنے اور کروڑوں روپے کرائے کے جنریٹرز پر لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس حوالے سے تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی کے صدر فداحسین گلگت کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی قائدین اور ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے درجہ ذیل اہم فیصلے کئے گئے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حل اور گلگت بلتستان میں درپیش موجودہ عوامی مسائل مہنگائی ، بیروزگاری ،لوڈشیڈنگ سمیت دیگر معاملات پر 5دسمبر بروز اتوار صبح 10 بجے اتحاد چوک گلگت میں دھرنے کا انعقاد ہوگا۔

اجلاس میں دھرنے کے حوالے سے چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جو مختلف علاقہ جات اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریگی۔ دھرنے میں تینوں ریجنز کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے بین الاضلاعی روابط کو فروغ دیا جائیگا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close