بجلی کی طویل بندش ،شانگلہ میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکررہ گئیں

الپوری(ائی ا ین پی)شانگلہ سمیت مختلف علاقوں میں طویل بندش،پیسکو اعلامیہ میں بجلی بندش کا دورانیہ صبح نو سے دوپہردو بجے تک جاری کیا گیا تاہم شانگلہ میں یہ دورانیہ چار بجے سے بھی تجاوز کرگیا،کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکررہ گئی،بجلی پر چلنے والے دکانداروں،بیشتردفاتر کے اہلکاران دو بجے کا انتظارکررہے تھے تاہم پیسکو اپنے ہی جاری کردہ اعلامیہ میں ناکام رہی اور بجلی چار بجے کے بعد آئی جس پر تاجرنے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پیسکو نے اپنے اعلامیہ میں وقت کا تعایون کیا تھا جسکا وہ انتظار کررہے تھے۔تاہم وہ اسمیں ناکام ہوئے،

انھیں چاہئے تھاکہ بجلی کی بندش کا وقت درست ظاہرکرتے تاکہ لوگوں کو عزیت نہ کرنی پڑتی۔یاد رہے کہ پیر کے روز پیسکو نے اپنا ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جسمیں شانگلہ سمیت، سوات، بونیر، چترال کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل کو مرمتی کاموں کیوجہ سے16نومبرسے30نومبر صبح نو سے دوپہر دو بجے تک بجلی متاثر ہونے کا امکان ظاہرکیا تھا تاہم یہ امکان شانگلہ میں بجلی کی مکمل بندش ثابت ہوا اور اوقات صبح سے چار بجے تک رہی جس پر عوامی حلقوں کیجانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں