شیخوپورہ (آئی این پی) شیخوپورہ میں ٹرین کے خوف ناک حادثے میں 2 طالبات جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہو گئیں جن میں دو طالبات کو تشویشناک حالت کی وجہ سے لاہور ریفر کر دیا گیا اہل علاقہ نے اکھٹے ہو کر ٹرین کو روک لیا ریلوے حکام کی نا اہلی پر شدید نعرے بازی کی، وزیر اعلیٰ کا نوٹس حادثے کے زمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سے لاہور کی طرف جانے والی ٹرین نے قصبہ چار چک رسالہ سے باہڑیاں والہ روڑ پر بغیر پھاٹک ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے طالبات کی وین کو ٹکر مار دی
جس کے نتیجے میں ایک طالبہ 17 سالہ نورین دختر اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ 11 طالبات شدید زخمی ہو گئیں جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد کی سربراہی میں فوری موقع پر پہنچ کر زخمی طالبات کو فسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جس میں 1 طالبہ نے ہسپتال جا کر جان دے دی جبکہ دو طالبات کو تشویشناک حالت کیوجہ سے لاہور ریفر کر دیا گیا وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے زمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں