کوئٹہ (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بس بہت ہو چکاوہ مزید وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ نہیں چل سکتے اس سلسلے میں جلد وزیراعظم کو بھی تحفظات سے آگاہ کر دیا جا ئے گا، میرے تین ووٹرز کو قتل کرنے والوں کے خلا ف کا رروائی کی بجا ئے درج کئے گئے مقدمہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے
جو قابل حیرت ہیں، ہم وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ مقتولین کے ورثاء کو انصاف کی فرا ہمی کے لئے احکامات صادر فر ما ئے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے پا کستان تحریک انصاف بلو چستان کے پا رلیما نی لیڈر سردار یا ر محمد رند نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ضلع کچھی کے حالات خراب کیے جارہے ہیں
انہوں نے الزام عائد کیاکہ سابق صو با ئی وزیر میر عاصم کرد کی ایما ء پر مسلح افراد نے گھروں میں گھس کر میرے تین ووٹرز کو قتل جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمی کا رکنان لاڑکانہ میں زندگی اور موت کے کشمکش مبتلاہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقتولین کی جا نب سے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی جا نوں کو درپیش خطرا ت سے آگا ہ کیا مگر کسی نے ان کی شنوائی نہیں کی انہوں نے کہا کہ قتل اور زخمی کئے جا نے والے کا رکنوں کا قصورتحریک انصاف کے کا رکن ہو نااور مجھے ووٹ دینا تھا مقتولین کا کیس بلوچستان ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے،
انہوں نے کہا کہ مقتولین نے پریس کانفرنس میں عدالت کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا مگر عاصم کرد گیلو کو مقتولین کی کو ئٹہ پریس کلب میں پریس کا نفرنس کر نے پر غصہ تھا،انہوں نے کہا کہ واقعہ سے ایک روز قبل قاتل نے اہم شخصیات کے ساتھ اجلاس میں شرکت بھی کی ہے جو سولات کا جنم دیتا ہے اس با بت انکوائری کی جائے کہ آخر کیوں مظلوموں کو مارا گیا ہم بتا نا چا ہتے ہیں کہ ہم اپنے کا رکنوں کی حمایت ہر حال میں جا ری رکھیں گے۔صحا فیوں کے سوالوں کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قاتل کا تعلق حکمران جماعت بی اے پی سے ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے بجا ئے اس کے کہ قصور وران کے خلا ف کا رروائی کی جا تی الٹا اڈپٹی ہوم سیکرٹری اور کمشنر کے ذریعے ا یف آئی آر درج ہونے کی انکوائری کی جا رہی ہے کہ کیوں عاصم کرد گیلو کے خلاف ایف آئی آر درج ہوا ہے سردار یار محمد رند نے کہا کہ وہ مزید وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا ساتھ نہیں دے سکتے بلکہ وہ جلد وزیراعظم سے ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ہما ری وزیراعظم سے واقعہ کا نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلا ف فوری کا رروائی کے احکامات دینے کا مطا لبہ کر تے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں