مالی، چوکیدار اور ڈرائیور کا جعلی ویکسینیشن میں ملوث ہونے کا انکشاف

سکھر (آئی این پی) مالی، چوکیدار اور ڈرائیور کا جعلی ویکسی نیشن میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا، ایف آئی اے سائبرکرائم نے کورونا کی جعلی انٹریاں کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مالی، چوکیدار اور ڈرائیور بھی جعلی ویکسی نیشن میں ملوث نکلے، جس کے بعد ایف آئی اے سائبرکرائم سندھ زون نے سکھر میں کارروائی کی، کارروائی میں کورونا کی جعلی انٹریاں کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سربراہ سائبرکرائم سندھ عمران ریاض نے بتایا ملزمان کاتعلق بیسک ہیلتھ یونٹ نیوپنڈسکھرسیہے، ملزمان سینٹر میں چوکیدار،ڈرائیور اور مالی کا کام کرتیہیں، گرفتارملزمان میں فیصل، فضل اورحیدر شامل ہیں۔عمران ریاض نے کہا کہ ملزمان ویکسین لگائے بغیر انکانام سسٹم میں شامل کرتیتھے اور این آئی ایم ایس سسٹم پرجعلی انٹری کرتیتھے،جعلی کوروناسرٹیفکیٹ اورپی سی آرٹیسٹ کیخلاف مہم جاری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close