سندھ میں24 گھنٹے میں کورونا کے ایک مریض انتقال،305 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور149 افراد صحتیاب

کراچی(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ305 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور149 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15574 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 305 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا2 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض کے انتقال سے اموات کی مجموعی تعداد 7599 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6540174 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور471496 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 149 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد451541 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95.8 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 12356 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 12142 گھروں میں،20 ا?ئسولیشن سینٹرز میں اور194 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 190 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 13 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے305 نئے کیسز میں سے 53 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 17،ضلع جنوبی 12، کورنگی 10،ضلع وسطی9،ملیر 3 اور ضلع غربی میں سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح دادو 56، حیدرا?باد 33،جامشورو 29، بدین23،مٹیاری 20، نوشہروفیروز 17، شہید بے نظیر آباد 15، تھرپارکر 11، سانگھڑ 10، میرپورخاص 8،ٹنڈو محمد خان 7، ٹنڈو الہ یار اور عمرکوٹ 6۔ 6، سکھر 3، خیرپور 2، گھوٹکی، ٹھٹھہ اور لاڑکانہ میں سے 1۔ 1 نئے کیسز سامنے ا?ئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں