پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردی

چکوال(آئی این پی) الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، نیا بلدیاتی ایکٹ2021صوبائی قابینہ سے منظوری کے بعد آئندہ دوتین روز میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اس نئے بلدیاتی ایکٹ میں یونین کونسلز کو ختم کر کے ویلج اور نیبر ہڈ کونسلز قائم کی جارہی ہیں اور ہر کونسل 20ہزارآبادی پر مشتمل ہوگی۔

جبکہ میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسلوں اور کارپوریشن کے چیئرمینوں اور میئرز کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر عوام کے براہ راست ووٹوں سے ہوگا۔ ادھر صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی نظر آنے لگا،تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے ملک بھر میں نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے 4 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ منظور کرلیا ہے،

وزارت خزانہ کی جانب سے منظور کیا جانے والا بجٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نئے بلدیاتی انتخابات کی ضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کیا جائیگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں