سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا تنظیمی ڈھانچہ تیار، کئی اہم عہدے ختم کر دیئے گئے

کراچی(آئی این پی)سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے تنظیمی ڈھانچے میں اہم ترین عہدے ختم کردیئے گئے، جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سمیت دیگر عہدے شامل ہیں۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا تنظیمی ڈھانچہ تیار کرلیا گیا، جس میں اہم ترین عہدے ختم کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایچ آر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

سی اے اے کے نئے تنظیمی ڈھانچے میں اہم ترین عہدہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کو ختم کردیا گیا جبکہ کئی شعبوں کو بھی سی اے اے کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے نکال دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ منیجرز سمیت دیگر عہدوں کو سی ایایکینئیڈھانچیسیالگ کردییگئے جبکہ لائسنسنگ، ایروردینیس، فلائٹس اسٹینڈرڈ،ایرواسپیس اینڈ ایروڈروم نئیتنظیمی ڈھانچے کا حصہ ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایرومیڈیکل شعبوں کو سی اے اے کے نئے تنظیمی ڈھانچے میں شامل رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جس کے تحت ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبوں میں تقسیم کردیے گئے تھے۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کے مطابق تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ریگولیٹری میں عملے کی تعداد 350 کے قریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیاد پر ان کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close