کراچی(آئی این پی)سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کے اضافے سے 1818 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2800 روپے اور 2401 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
اضافے کے سبب کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 123000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 105453 روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20 روپے بڑھ کر 1440 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.14 بڑھ کر 1234.56 روپے ہوگئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں