جڑانوالہ آتشبازی تیار کرنیوالی فیکٹری میں دھماکہ‘ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت 2 افراد زخمی

جڑانوالہ (آئی این پی)جڑانوالہ آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری میں دھماکہ ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔واقعہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 228 ر۔ب میں پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود 228 ر۔ب کے رہائشی نادر نے آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری بنا رکھی ہے آتشبازی کی تیاری کے دوران آتش گیر مادہ پھٹنے سے روز دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص شبیر ولد مختار بری طرح جھلس کر طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا

جبکہ خاتون فوزیہ سمیت 2 افراد بری طرح جھلس گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا اور جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مکوانہ میں درجنوں فیکڑیوں غیرقانونی طور پہ آتش بازی کا سامان تیار کر رہی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close