لاہور(آئی این پی)مری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا-اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر مقبول نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی-نیشنل ہائی وے، ایکسپریس ہائی وے سر کھیتر ٹول پلازہ سے موضع مسیاری تک 25 کلومیٹر طویل راستے (رائٹ آف وے)سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا-
غیر قانونی تعمیر کردہ پختہ وعارضی 10 سٹریکچر اور 8 گھروں کی بیرونی دیواروں کو گرا دیا گیا- سنی بینک ایریا میں 6 غیر قانونی تعمیرات،بینک روڑ میں 3، بروری میں ایک،کارٹ روڑ پر 4،بھوربن روڑ پر ایک کمرشل سٹریکچراور ڈنہ میں 2 غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں -کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی،شاہرات پر قبضہ مافیا اورنقشہ جات کے مجموعی طور پر واجب الادا 30.6ملین روپے کی عدم ادائیگی پر تعمیرات مسمار کی گئیں –
اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول کاکہناہے کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں