ضلعی انتظامیہ قومی مشران تاجروں اور جماعت اسلامی نے یوم یکجہتی کشمیر پر ریلی

وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی وزیرستان وانا میں ضلعی انتظامیہ قومی مشران تاجروں اور جماعت اسلامی نے یوم یکجہتی کشمیر پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان شوکت علی، جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان وانا کے کارکنان کے علاوہ دیگر مشران اور

نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے ریلی کے موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما اسد وزیر نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بربریت اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے ممالک مقبوضہ کشمیر میں جاری انڈیا کے مظالم کا نوٹس لیا جائے اور کشمیری مسلمانوں کو آزادی کا حق دیا جائے۔ اس موقع پر احمدزئی وزیر کے مشران نے کہا کہ جس پاکستان کا خواب ہمارے بانی اجداد نے دیکھا تھا، وہ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ ہمارے کشمیری بھائی گذشتہ سات دہائیوں سے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ مقررین نے کہا قبائلی عوام اور مشران نے پہلے بھی کشمیری مسلمانوں کے آزادی کے لئے متحد تھے اور آئندہ بھی کشمیری مسلمانوں کے آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے کہا کہ “پوری قوم یک زبان اور یکجا ہو کر یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے بھرپور انداز سے لڑا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں۔۔۔۔۔

close