سی ڈی اے مزدور یونین نے ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کر لیا، ریفرینڈم کی درخواست جمع کرا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) نے سی ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم 2021کے حوالے سے این آئی آر سی میں درخواست جمع کروادی ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے سی ڈی اے مزدور یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس مورخہ 13جنوری

بروز بدھ بوقت صبح 10بجے مرکزی یونین آفس ستارہ مارکیٹ میں طلب کر لیا ہے،اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،ممبران مشاورتی کونسل اور ڈائریکٹوریٹس کے باڈی ممبران شرکت کریں گے اور سی ڈی اے میں ہونے والے آئندہ ریفرنڈم اور 21جنوری کو مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر قرآن خوانی و محفل نعت کے سلسلے میں مشاورت کی جائے گی۔۔۔۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا ہے، سید امیر علی شاہ عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) عمرکوٹ کے صوبائی اسمبلی کےحلقے پی ایس “52” کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ نےکہا ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کےحقوق کا بھرپور تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گے اور اقلیتوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے سید امیر علی شاہ نے اپنی انتخابی مہم کےسلسلے میں میگھواڑ برادری کی جانب سے دیےگئے بڑے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی سید امیر علی شاہ نےکہا کہ آج کا یہ اجتماع جلسہ بتارہا ہےکہ انشاءاللہ اٹھارہ جنوری ہماری کامیابی کا دن ہے آپ کےاعتماد اور آپ کےووٹ کی طاقت سے عبرتناک شکست مخالفین کا مقدر ہےسید امیر علی شاہ نےکہا کہ میں میگھواڑ برادری کا مشکور ہوکہ انہوں نے جومحبت عزت دی ہےوہ میں فراموش نہیں کرسکتا میرے

والد مرحوم سید علی مردان شاہ کےساتھ میگھواڑ برادری اور ڈاکٹر لچھمن کیسرانی کےساتھ جو تعلق محبت کا رشتہ تھا میں بھی انشاءاللہ اس تعلق کو قائم رکھوں گا میرے دروازے چوبیس گھنٹے آپ لوگوں کے کھلے ہیں آپ سے اپیل ہےکہ اٹھارہ جنوری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر مجھے کامیاب کریں جلسے سے خالد سراج سومرو ،ڈاکٹر سید نور علی شاہ ،ڈاکٹر لچھمن کیسرانی ،ساھومل کیسرانی ،انجینئر تیرت ساجن ،وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس جلسہ میں شریک عوام نےاپنا فیصلہ دےدیا ہےکہ عمرکوٹ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے انشاءاللہ کامیابی سید امیر علی شاہ کی ہے میگھواڑ کمیونٹی نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے مرحوم سید علی مردان شاہ کی عوامی خدمات ان کا کردار سید علی مردان شاہ کی زندگی عوام کےسامنے ہے سید امیر علی شاہ کو کامیاب کرانا غریب عوام کی کامیابی ہے رہنماؤں کاکہناتھاکہ آجکےاجتماع نے مخالف امیدوار کو رد کردیاہے میگھواڑ برادری کے معزز سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر لچھمن کیسرانی، ڈے چنڈ میگھواڑ، ریجومل، نندلال میگھواڑ، نے استقبالیہ میں شریک مہمانوں صحافیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا مہمانوں کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپیوں ،اجرک کے تحائف دیےگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close