پشاور (قسمت اللہ وزیر ) ممبر صوبائی اسمبلی جنوبی وزیرستان و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنوبی وزیرستان وزیر صافی کیساتھ ملاقات ، ملاقات میں جنوبی وزیرستان کے صحت مسائل پر گفتگو کی گئی۔ علاقے میں پھیلنے والی بیماری لشمانیا کے حوالے سے بات چیت کی اور اس کے حل
کیلئے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔ وانا کے تمام کٹیگری ڈی ہسپتال مثلا توئی خولہ ، سپین ، مولے خان سرائے ، لدھا ، شولام کیلئے فورا اقدامات پراتفاق کیا گیااور یہ کہ ایمرجنسی مریضوں کیلئے ایمبولنس کی ہر وقت دستیابی کو ممکن بنایا جائے۔ اس کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی جنوبی وزیرستان و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پر زور دیا کہ ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائے۔اس موقع پر ایمرجنسی میڈیسن ، ڈائیلاسس میڈیسن اور لشمانیا کی تین ہزار ویکسین ، باولے کتے کی ویکسین اور 400 مچھر دانی فراہم کردی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وزیر صافی کیساتھ تیارزہ میں ماڈل بی ایچ یو ( بنیادی صحت یونٹ) پر بات چیت کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تیارزہ بی ایچ یو کا فعال کچھ دنوں میں ہوجائے گا ، جس سے علاقے کے لوگوں دوائی کی مشکلات میں کمی ہوجائیگی ۔ نصیراللہ خان وزیر نے مزید کہا کہ مندرجہ بالا وانا کے تمام ہسپتالوں کو 6 کروڑ کا فنڈز دیا جائےگا ، اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جنوبی وزیرستان وانا کے ٹراما سنٹر کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا ۔ اور ساتھ ساتھ وویمن اینڈ چائلڈ ہسپتال پر پیپرز ورک جاری ہے اور جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔ اعظم ورسک اور بدر میں منی ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں