وانا میں ڈرگ انسپکٹر کا وانا میںجعلی ادویات بیچنے والوں کیخلاف چھاپہ میڈیکل سٹورز مالکان کا بطوراحتجاج سٹورز بند کرنے کا فیصلہ

وانا (قسمت اللہ وزیر ) ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر صبغت اللہ وزیر نے جنوبی وزیرستان وانا رستم بازار کے میڈیکل سٹورز میں ناقص دوائیاں بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغازکر دیا۔عوامی حلقوں کی طرف سے بار بار نشاندہی پرنئے تعینات ہونے والے ڈرگ انسپکٹر نے جعلی اور ناقص ادویات بنانے والوں کےخلاف کارروائیوں

کا آغاز کر دیا ہے وانا میں ڈرگ انسپکٹر کی تعیناتی سے پہلے میڈیکل سٹور زاپنی مرضی کی ناقص ادویات فروخت کر رہے تھے اور ان سے کوئی پوچھنےوالا نہیں تھا ، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیرستان وانا کا ہیلتھ سسٹم ایک دو کلرکوں کے ہاتھ میںہے جو ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سے کم نہیں تھے۔ دوسری طرف میڈیکل سٹورز کے مالکان نے احتجاج کے طور پر تمام میڈیکل سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔۔

close