جہلم،محکمہ زراعت توسیع،گندم کی کٹائی بارے میگا فارمرز سیمینار کا انعقاد

جہلم(طار ق مجید کھوکھر)محکمہ زراعت توسیع جہلم کے زیراہتمام دارا پور میں گندم کی کٹائی بارے میگا فارمرز سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دارہ پور میں گندم کی کٹائی، بارے وزیر اعظم کے ایمرجنسی پروگرام کے

تحت اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹس کے منصوبوں کے بارے میں محکمہ زراعت توسیع جہلم کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سید شاہد افتخار بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جہلم نے کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایگریکلچر راولپنڈی ڈویژن سجاد حیدر، ڈاکٹر اعجاز، ڈاکٹر سکندر، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حبیب، صدر کسان بورڈ چوہدری آفتاب ساہی اور دیگر موجود تھے۔ اس تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد افتخار بخاری نے جہلم میں کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنے بارے اور گندم کی کٹائی کے طریقہ کار بارے تفصیلی بریفنگ دی۔تمام افسران نے کسانوں کے ہر سوال کا فوری جواب دیا۔ زرعی اداروں اور کسانوں کے اس مشترکہ اجتماع کے نظریہ کی بے حد تعریف کی۔جس سے کسانوں اور ایگریکلچر سے متعلقہ محکموں کے مابین خلاکو پْرکیا جاسکے گا۔خواہش تھی کہ کسانوں اور محکموں کے مابین مواصلاتی فاصلے ختم کرنے کے لئے اس طرح کے پروگرام ہونے چاہیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نذرات نے کہا اکسان بھائیوں کے لیے ہرطرح کی سہولتیں دینے میں کوششیں جاری رہیں گی۔ اور حکومت پنجاب کی جانب سے جاری پروجیکٹ کے تحت ضلع کے کسان مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جہلم شاہد افتخار بخاری نے کہا کہ تمام محکمے کسانوں کے ساتھ روابط بڑھائیں تاکہ کسانوں کی زیادہ سے زیادہ رہنمائی کی جائے جس سے انکی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close