جہلم، عوامی مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے،راجہ یاور کمال خان

جہلم(طارق مجید کھوکھر)علاقہ کے عوام کے مسائل حل کرکے ان کو وسائل دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس کو پورا کرینگے ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان نے کیا انہوں نے کہاکہ اس سے قبل سابقہ حکومت نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے

صرف اور صرف اورنج ٹرین،میٹرو بس پر توجہ دی جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کو نہ دیکر عوام کو نظرانداز کیا انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیراعلی پنجاب کے ساتھ ایک میٹنگ میں ان کو اپنے حلقہ کے تمام مسائل کی تفصیلات دینے کے ساتھ ساتھ تمام ترقیاتی منصوبے جن میں یونیورسٹی کا قیام،آر ایس سی دینہ اپ گریڈیشن،سڑکوں کی تعمیر جبکہ تمام کالجز اور سکولوں میں سٹاف کی کمی کے ضمن میں ان کو آگاہ کردیاگیا ہے جس پر اس مالی سال کے بجٹ میں ہمیں فنڈزجاری ہونگے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام منصوبے مکمل ہونگے۔ جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ عوام ہمارے پاس اپنے مسائل کو حل کروانے کے لیے آنے کی بجائے ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں ہم ہر وقت ان کے پاس جا کر ان کی داد رسی کرکے ان کے مسائل حل کروائینگے۔۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close