انا للہ و انا الیہ راجعون پاکستان کے معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نگارامجد اسلام امجد انتقال کر گئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے۔امجد اسلام امجد کےاہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ امجد اسلام امجد کا انتقال رات سوتے ہوئے ہوا ہے، صبح جب انہیں جگانے کی کوشش کی گئی تو ان کا انتقال ہو چکا تھا۔ان کی عمر 78 برس تھی۔امجد اسلام امجد 4 اگست 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔امجد اسلام امجد کو ستارۂ امتیاز، نگار ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا،

بیسٹ فلم رائٹر کا نگار ایوارڈ انہیں دو مرتبہ ملا۔امجد اسلام امجد 1980ء کے وارث جیسے شہرۂ آفاق ڈرامے کے خالق ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close