پٹرول، ڈیزل نئی قیمتیں، اسحاق ڈار نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے نتیجے میں 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانا ہوں گے۔آج صبح اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے وفد سے دس دن طویل گفتگو ہوئی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تجویز کیا ہے اور پاکستان کے مفاد میں بھی ہے کہ چند شعبوں میں اصلاحات کریں۔ یہ تکلیف دہ ہیں مگر ہم نے کرنی ہیں۔کوشش کریں گے کہ تاریخ میں دوسری بار پاکستان آئی ایم ایف کا پروگرام پورا کرے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پہلے سے معاہدے کے مطابق پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 50 روپے فی لیٹر طے ہے جس میں سے پیٹرول پر لگ چکا ہے جبکہ ڈیزل پر 40 روپے لگایا جا چکا ہے دس روپے مزید بڑھایا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے تمام معاشی امور پر گفتگو کی اور ریویو کے نتیجے میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ قرض کی قسط ملے گی۔۔۔۔

close