آزاد کشمیر کی وادی سیماری کے خوبصورت جنگلات، بیماری کے حملے سے ہزاروں درختوں کے تنے اور پتے خشک ہو گئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) موسمیاتی تبدیلیوں کے بگاڑ کے نتیجہ میں ایکو ٹورازم کے حوالے سے منفرد پہچان رکھنے والی آزاد کشمیر کی وادی سیماری کے خوبصورت جنگلات میں بیماری کا حملہ ہزاروں درختوں کے تنے اور پتے خشک ہوگئے ۔

جنگلات کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات بھی خطرے میں پڑگئی ۔مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد کی یونین کونسل پنجگراں میں ایکو ٹور ازم کے حوالے سے پاکستان،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والی قدرتی حسن کی شاہکار وادی سیماری کے جنگلات مخصوص قسم کی خطرناک بیماری کی لپیٹ میں آگئے ہیں

جنگلی اخروٹ کے درخت اور پتے خشک ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر خوبصورت درخت بھی بری طرح متاثرہورہے ہیں ماہرین جنگلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث وادی سیماری کے جنگلات بیماری کی لپیٹ میں اس بیماری کے نتیجہ میں درختوں کے تنے اور پتے متاثر ہورہے ہیں جو درختوں سے خوراک حاصل کرنے والے جنگلی جانوروں اور پرندوں کیلئے بھی خطرہ کا باعث بن سکتے ہیں

علاقہ مکینوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادی سیماری کے جنگلات اور جنگلی حیات کو تباہی سے بچانے کیلئے ماہرین جنگلات اور ماہرین ماحولیات پر مشتمل تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیں جو اس بیماری کی روک تھام کیلئے اقدامات کرسکیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close