الخدمت رازی ہسپتال راولپنڈی اسلام آباد کے لیے فنڈ ریزنگ، ڈاکٹر حفیظ الرحمن، الطاف بھٹ، زمرد خان، نصراللہ رندھاوا، ڈاکٹر طاہر فاروق کا خطاب

اسلام آباد ( پی این آئی ) صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور اس کے تحت چلنے والے ادارے الخدمت رازی ہسپتال آغوش سنٹرز مایوسی کے اندھیرے میں امید کی کرن ہیں زلزلہ ہو یا سیلاب کرونا ہو یا کوئ دوسری قدرتی آفت ہر مشکل گھڑی میں الخدمت فاؤنڈیشن نے آگے بڑھ کر متاثرین کو سہارا دیا ہے ان کی مدد کی ہے یہ سب اہل خیر کے تعاون اور انفاق فی سبیل اللہ کے جذبے سے ممکن ہوا ہے۔

الخدمت رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن کے بانی و سرپرست الطاف احمد بٹ جو کہ الجبار ٹرسٹ و مازن سکول پاکستان جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ہیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت رازی ہسپتال راولپنڈی و اسلام آباد کے عوام کے لیے ایک انمول تحفہ ہے جہاں سے نہ صرف غریب عوام بلکہ صاحب حیثیت لوگ بھی روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مستفید ہورہے ہیں اس ہسپتال کی کشادگی کےلیے اہل خیر آگے بڑھیں سویٹ ہوم کے چیرمین زمرد خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دنیا میں سب سے بڑی رفاحی تنظیم ہے اور یہ پاکستان کی پہچان بن چکی ہے ہمیں الخدمت فاؤنڈیشن پر فخر ہے اس کے تحت چلنے والے تمام ادارے الخدمت رازی ہسپتال اورآغوش سنٹرز اپنی مثال آپ ہیں الخدمت فاؤنڈیشن نے پوری دنیا میں اپنی بے پناہ خدمات کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اسلام آباد میں الخدمت رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن اسلام آباد کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا تقریب سے الخدمت رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن کے بانی و سرپرست الطاف بٹ جو کہ الجبار ٹرسٹ و مازن سکول پاکستان اور جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین بھی ہیں کے علاوہ چیئرمین سویٹ ہوم زمرد خان امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر فاروق اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ الخدمت رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن خدمت انسانیت ایک تنظیم ایک مشن ایک نظریے کا ماڈل ہے 2021 کو کرونا نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا خوفناک لمحات جب بھائ اپنے بھائ سے ملنے سے ڈرتا تھا

قریبی رشتہ دار ڈر اور خوف کی وجہ سے پاس نہیں آتے تھے اس مرحلے پر الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان نکلے اور گھر گھر پہنچے ہم نے تین ہزار روپے میں کرونا کے ٹیسٹ شروع کیے جو پیسے نہیں دے سکتے تھے ہم نے مفت ٹیسٹ کیے دو ارب روپے کی لاگت سے ہم نے کام کیا ملک میں سیلاب آیا تو الخدمت فاؤنڈیشن نے دس ارب روپے سے سیلاب زدگان کی بحالی کےلیے کام کیا ابھی سیلاب زدہ علاقوں میں ساڑھے سات ہزار کسانوں کو بیج اور کھاد فراہم کی گی سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کےلیے ہم نے آگے بڑھ کر کام کیا ہے ملکی پیداوار کی چھ ارب کنٹری بیوشن ہے ابھی حالیہ ترکیہ اور شام میں زلزلے میں الخدمت فاؤنڈیشن نے پہلے چند گھنٹوں کے اندر الخدمت کے کارکنان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچے دو دن کے اندر ناہب صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبدالشکور کو ترکی بھیجا گیا جہاں انہوں نے الخدمت کے کام کی نگرانی کی پھر ریسکیو کےلیے 47 کارکنان کو ترکیہ بھیجا گیا

جہنوں نے ترکی جاکر اپنی خدمات سر انجام دینا شروع کی ہیں دس تاریخ سے لےاج تک الخدمت فاونڈیشن نے پاک فوج کے جوانوں اور ریسکیو کے رضاکاروں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور خدمت کا یہ کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت رازی ہسپتالوں میں مثالی علاج ہورہا ہے یہ سب کچھ اہل خیر حضرات کی مدد اور تعاون سے ممکن ہوا ہے جس کےلیے میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ڈونرز حضرات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت یہ ہسپتال عوام کےلیے ایک بہت بڑا ریلیف ہیں اس ہسپتال کے ساتھ تعاون کرنے والے اہل خیر ہمارے ماتھے کا جھومر اور سر کا تاج ہیں ہم دل وجان سے ان کا احترام کرتے ہیں ان کےلیے دعا کرتے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے ہسپتال ہوں یا آغوش کے ادارے یہ تمام ادارے عوام کے تعاون سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے الخدمت رازی ہسپتال کے سرپرست وبانی الطاف احمد بٹ اور سی بی آر کی انتظامیہ کی رازی ہسپتال کےلیے گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا انہوں نے سویٹ ہوم کے چیرمین زمرد خان کی تقریب میں شرکت اور یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کےلیے نمایاں خدمات پر ان کی تحسین کی اور شکریہ ادا کیا الخدمت رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن کے بانی و سرپرست الطاف احمد بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ الخدمت رازی ہسپتال غریب عوام کےلیے ایک انمول تحفہ ہے الخدمت رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن کی بنیاد میں سی بی آر انتظامیہ نے بہت گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں اس پروگرام کا مقصد اہل خیر اور عوام کو الخدمت رازی ہسپتال کی عوام کےلیے خدمات کی طرف متوجہ کرنا ہے یہ عام ہسپتال نہیں ہے بلکہ یہ راولپنڈی اسلام آباد کے عوام کا ایک بڑا تحفہ ہے اس ہسپتال کے ساتھ جس نے بھی تعاون کیا ہے سب کی تحسین کرتے ہیں سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سب کی گرانقدر خدمات ہیں اس ہسپتال کی انتظامیہ نے یہ طے کیا ہے کہ جو بھی مریض یہاں آیا ہے وہ پیسوں کی کمی کی وجہ سے یہاں سے نہ جاے اس کا علاج یہاں کردیا جاے گا ایک بہترین نظام ہسپتال میں موجود ہے سب مریض اپنی اپنی باری پر ڈاکٹرز سے ملتے ہیں اور چیک اپ کرواتے ہیں ایک پورا نظام موجود ہے ڈسپلن ہے جس کے تحت کسی مریض کو شکایت کا موقع نہیں ملتا ہے انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں ڈونیشن دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ان کے اس مثبت کردار کو سراہنا چاہیے اہل خیر کےلیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ ایسے رفاحی اداروں کی دل کھول کر مدد کریں الطاف احمد بٹ نے کہا کہ اوائل میں یہ ہسپتال تین سے چار سو مریضوں کےلیے بنایا گیا تھا لیکن اب روزانہ ایک ہزار سے زاہد مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ الرازی ہسپتال سی بی آر ٹاون کے متصل پندرہ ہاوسنگ سوساہٹیز واقع ہیں جن میں پی ڈبلیو ڈی،سواں گارڈن ،آغوش، جناح گارڈن،میڈیا ٹاون ،پاکستان ٹاؤن ، پولیس فاؤنڈیشن ،فیڈریشن ریور گارڈن ،نیول اینکریج کے علاوہ کہیں دیہات جن میں لوہی بھیر،جاوا ،بھنڈر اور پاہگ و دوسرے گاؤں شامل ہیں جہاں قریباْ ۵ لاکھ امیر،متوسط اور ضرورت مند لوگ آباد ہیں چونکہ یہاں کوئی بڑا سرکاری ہسپتال میسر نہیں تھا جس کی واضع نشانی الرازی ہسپتال سی بی آر ٹاون میں روزانہ کی بنیاد پر ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی تعداد کی ہے اور اب ضرورت کے مطابق ہسپتال میں دیگر اہم شعبوں کے لئے نئی عمارت تعمیر کرنا مقصود ہے جہاں تمام طبقات چاہئے امیر ہو یا غریب کے علاج کیلئے ایک ایسے ہسپتال کی ضرورت ہے جہاں ہر بیماری کا علاج و آپریشن ہوسکے اسی لئے آج ہم نے اس ڈونر کانفرنس کاُانعقاد کیا ہے تاکہ صاحب حیثیت اور صاحب خیر لوگوں سے مدد کی اپیل کی جاسکے ہمیں اس ہسپتال کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دس کروڑ روپے کا پلاٹ اور اسکی تعمیر کیلئے پچیس کروڈ روپے ضرورت ہیں الطاف بٹ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس ہسپتال سے متصل بستیوں میں ایسے صاحب خیر لوگ موجود ہیں جو اس ہسپتال کی توسیع کے لئے دل کھول کر اعانت دینگے اور الحمداللہ موقع پر موجود ڈونر ز نے تقریباُ سات کروڈ دینے کے اعلانات کئے ہیں ڈونر کانفرنس کے میزبان اور الرازی ہسپتال کے سرپرست الطاف بٹ نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان میں اسی طرح کی ایک اور ڈونر کانفرنس کا اہتمام کیاجائیگا جس میں مطلوبہ امداد اکٹھے کرنے کی اپیل کی جاے گی سویٹ ہوم کے چیرمین زمرد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ غریب و نادار لوگوں کی مدد کرنے والے لوگ عظیم لوگ ہوا کرتے ہیں جو لوگ اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں دولت میں اضافہ کرتا ہے کسی غریب اور نادار کی مشکل میں اس کے کام آنا بہت نیکی کا کام ہے رازی ہسپتال ایک خوشبو ہے جو راولپنڈی اور اسلام آباد کے اندر موجود ہے اس خوشبو اور خدمت کے پیچھے نیک لوگ موجود ہیں یہ رول ماڈل ہسپتال ہیں اہل خیر دل کھول کر ان کی مدد کریں اللہ آپ کا دیا ہوا پیسہ ضایع نہیں کرے گا یہ رازی ہسپتال بہت مثالی کام کررہے ہیں جس کا ہرطرف چرچا ہے اسلیے میں اپیل کروں گا کہ رازی ہسپتال کےلیے دل کھول کر مدد کریں جتنا بڑا کام الخدمت فاؤنڈیشن کا ہے وہ پوری دنیا میں کسی دوسری رفاحی تنظیم کا نہیں ہے یہ صرف جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن نہیں بلکہ سارے پاکستانیوں کی یہ تنظیم ہے ہمیں اس تنظیم پر فخر ہے یہ خلوص نیت سے خدمت کا کام کررہے ہیں جو کہ بہت مثالی ہے آغوش کے اداروں میں مثالی تعلیم اور مثالی نظام موجود ہے انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور الطاف احمد بٹ کی عوام کےلیے خدمات پر ان کو اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی تقریر سے بہت متاثر ہوا ہوں اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون اور مدد سے ہی الخدمت رازی ہسپتال اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ہم سی بی آر کے صدر الطاف احمد بٹ اور سی بی آر کی ساری انتظامیہ اور تمام اہل خیر حضرات کے تعاون کے مشکور و ممنون ہیں کہ جن کے تعاون اور مدد سے ہم عوام کی خدمت کے قابل ہوے ایکنا کے دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں آج جس جذبے سے اہل خیر نے ڈونیشن دیے ہیں اللہ تعالیٰ تمام احباب کے جذبے کو قبول کرے اورجزائے خیر عطا فرماے خدمت کا یہ مشن جاری وساری رہے گا میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر فاروق نے بھی خطاب کیا اور ہسپتال کی رپورٹ پیش کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں