پولیس ہو تو ایسی، آزاد کشمیر آنے والے بائیکرز کا ٹورسٹ پولیس کی جانب سے شاندار استقبال

مظفرآباد (آئی اے اعون) پولیس ہو تو ایسی، موسم سرمامیں رگوں میں خون جمادینے والی سردی یاپھر موسم خزاں میں پت جھڑ کے دلکش نظارے ،موسم بہارمیں کھلتی کونپلوں اور پھولوں کی مہک ہویا پھر موسم گرما کے دلفریب نظاروں کی رنگینیاں ،

آزاد کشمیر ٹورسٹ پولیس ہرموسم میں پاکستان بھرسے آنے والے سیاحوں کی کو جنت ارضی کشمیر کی دھرتی پر قدم رکھتے ہی اس شاندار طریقے سے خوش آمدید کہتی ہے کہ ہر کسی کا بار بار آزاد کشمیر کی خوبصورت وادیوں کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کا جی چاہتا ہے ۔

آزاد کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاح اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں جب آزاد کشمیر ٹورسٹ پولیس ان کا پرتباک استقبال کرتی ہے گزشتہ روز ایسے ہی قابل تقلید مناظر اس وقت دیکھنے میں جب پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے والے بائیکرز کا ٹورسٹ پولیس ٹیم کی جانب سے مظفرآباد میں شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور مالا بھی ڈالی گئیں۔بعد ازاں چھتر چوک سے وحید گیلانی انسپکٹر انچارج ٹورسٹ پولیس مظفرآباد کی قیادت میں بائیکرز ریلی کو لیڈکرتے ہوئے جہلم ویلی میں چھم آبشارپر لے گئے ۔

آزاد کشمیر ٹورسٹ پولیس آزاد کشمیر میں آنے والے سیاحوں کے تحفظ بہتر راہنمائی کسی بھی ناگہانی صورت میں تعاون اور ریسکیو کرنے سنیت انھیں کشمیر سے متعلق درست معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے

آزاد کشمیر ٹورسٹ پولیس کے حسن اخلاق اور پیشہ ورانہ مہارتوں اور ذمہ دارانہ کردار کو دیکھ کر یہاں آنے والے سیاحوں کے منہ سے بےساختہ یہ الفاظ نکلتے ہیں کہ ماشاء اللہ پولیس ہوتو ایسی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close